سندھ میں آج کورونا وائرس کے 401 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

September 24, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16093نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید401 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ یوں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2477 ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 1290777نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 135246 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید137مریض صحت یاب ہوگئے، مجموعی طور پر اب تک 129101مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 3668 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 3376 گھروں میں، 5 آئسولیشن سینٹرز میں اور 287 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 135 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج سامنے آنے والے 401 کیسز میں سے 244 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی104، ضلع جنوبی70، ضلع وسطی 32، کورنگی 16، ضلع غربی 4 اور ملیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 19، بدین 8، دادو 5، جامشورو 4، لاڑکانہ 2، مٹیاری 2، سکھر 2، میرپور خاص 1، سانگھڑ 1، ٹنڈو الہیار 1، ٹنڈو محمد خان 4، ٹھٹھہ 1، گھوٹکی 1 اور جیکب آباد میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔