سالفورڈ میں پولیس تعاقب کے دوران حادثہ، 2 کار سوار ہلاک

September 25, 2020

لندن (پی اے) سالفورڈ میں پولیس کے تعاقب کے دوران حادثے میں دو افراد ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔ بدھ کے روز پولیس نے مقامی وقت 23:40پر فریڈرک روڈ سالفورڈ میں ایک تیزرفتار کار کا تعاقب کرنا شروع کیا جو کہ اس سے پہلے دو دیگر گاڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی تھی۔ کار میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے اور دوسری گاڑیوں میں سوار ایک شخص اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ طریقہ کار کے مطابق اس حادثے کے معاملے کوگریٹر مانچسٹر پولیس کی پروفیشنل سٹینڈرڈز برانچ کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔