انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی پر امن نہیں ہو گی، ٹرمپ کا بڑا بیان

September 26, 2020

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپرز کی تقسیم انتخابی عمل کے لیے تباہی ہے، اقتدار کی منتقلی پرع امن نہیں ہو سکتی، درحقیقت ہماری ہی حکومت ہو گی، جو بائیڈن نے امریکی کارکنوں کو بیچ دیا ہے اگر وہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو وہ امریکا کےلئے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز کانفرنس کے دوران الیکشن کے بعد اقتدار کی پرامن منتقلی کے امکان کو مسترد کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات کے بعدصورتحال دیکھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے،اقتدارکی منتقلی نہیں ہوگی بلکہ ہماری حکومت جاری رہے گی۔امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر مسلسل اعتراض کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاک کےذریعے بیلٹ پیپرز کی تقسیم انتخابی عمل کے لیے تباہی ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بائیڈن نے امریکی کارکنوں کو بیچ دیا ہے اور اگر وہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو وہ ایک ڈرانا خواب ہوگا۔واضح رہے کہ تین نومبر کو امریکی ووٹرز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید 4 سال کے لیے وائٹ ہاؤس میں رہنا چاہیے یا نہیں۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ کو ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی جانب سے چیلنج ہے، جو بائیڈن اگرچہ 1970 کی دہائی سے امریکی سیاست کا حصہ ہیں مگر ان کی بڑی وجہ شہرت براک اوباما کا نائب صدر ہونا ہے۔