میکسیکو، انسانی قد سے بڑے چوہے ، شہریوں میں خوف کی لہر

September 26, 2020

میکسیکو سٹی(آئی این پی)میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک مکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی مین گٹر لائن بند ہوگئی جس کی صفائی کےلئے اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامت چیز پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔رپورٹس کے مطابق صفائی کرنے والے عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا.جسے دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔لیکن قریب جانے پر حقیقت کھلی کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کےلئے بنایاتھا۔صفائی کرنے والے عملے نے چوہے کو باہر نکالا تو شہری بھی اسے دیکھ کر ڈر گئے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتےہوئے تحقیقات شروع کردیں جس میں معلوم ہوا کہ برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا تاہم اس وقت کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔