آسٹریا میں کورونا وائرس پھرتیزی سے پھیلنے لگا

September 26, 2020

​ویانا(نمائندہ جنگ)محکمہ صحت آسٹریا کے مطابق صرف ایک دن یعنی گزشتہ روز 832 نئے کورونا انفیکشن کا اندراج ہوا ہے جس سے عوام میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔رپورٹ ہونے والے کیسزمیں سے 431 صرف ویانا میں ہوئے۔آسٹریا بھر میں کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 8،372ہوگئی ہے۔اسپتال میں علاج کرنے والے افراد کی تعداد 513 ہو گئی ہے ، ان میں سے 78انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہیں ابھی تک آسٹریا میں 40،816 ٹیسٹ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 783 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔