میڈیا مالکان سے مسائل حل کرنے کیلئے بات کرونگا، شجاعت

September 28, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر اور سیکرٹری ویجی لینس خلیل ناصر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں میڈیا مالکان سے بات کر کے آپ کے مسائل حل کروانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ صحافی برادری ملک کے خیر خواہوں کو آگے لائے اور ان کی باتوں کو اہمیت دے تاکہ قوم کی صحیح رہنمائی ہو۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے مسائل سے آگاہ کیا اور پریس کلب کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ کے بیان کے بعد میڈیا مالکان کو ادائیگی ہوئی اور ہمیں بھی تنخواہیں ملیں لیکن بعض اداروں میں ابھی بھی 8 ماہ کی تنخواہ باقی ہے۔