زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

September 28, 2020


جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بھی فوری ٹرائل روکنے اور بریت کی استدعا کی ہے۔

میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹرائل کو فوری روکنے اور بریت کی درخواست دائر کی ہے۔

سابق صدر زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں، ریفرنس خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے ، گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسوں اور 3 کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی درخواستیں خارج کر کے فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا۔