• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی درخواست پر زرداری، نواز سمیت 186 ملزمان کے نام ای سی ایل میں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب کی درخواست پر آصف زرداری ، نواز شریف، یوسف گیلانی، فریال تالپور سمیت 186 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں، نیب نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے کل 43 کیسز میں 52 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے اب تک 23 ارب سے زائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے۔

نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیش رفت اور رقم موصول ہونے سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی اکاونٹس کیسز میں سے اب تک10 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جا چکے ہیں 12 کیسز انو سٹی گیشن کے مرحلے میں اور 21 پر انکوائری جاری ہے۔

نیب راولپنڈی نے زرداری ، فریال تالپور ، بلال شیخ، حسین لوائی سمیت 52 ملزمان کو گرفتار کیا،پلی بارگین اور اراضی کی مد میں اب تک 23 ارب سے زائد کی رقم وصول کی جا چکی ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کل 64 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

12 ملزمان بھاگے ہوئے ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ18 ملزمان کو پلی بار گین قوانین کے تحت سزائیں دی گئی ہیں ۔

تازہ ترین