آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا دوسرا دن، 29 افراد ہلاک

September 28, 2020


آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان جھڑپوں کے دوسرے روز 29 افراد ہلاک ہوگئے، دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 9 شہریوں سمیت 67 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

آزربائیجان اور آرمینیا کے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک کی جانب سے فضائی حملوں، میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک جھڑپوں میں آزربائیجان کے سات شہری جاں بحق، 19 زخمی جبکہ آرمینیا کے دو شہری ہلاک اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسندوں کے 58 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں، روس، ترکی اور یورپی یونین نے دونوں ممالک سے کشیدگی ختم کر کے فوری جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔