حالیہ پولیو مہم میں ایک لاکھ 42 ہزار 962 بچے قطروں سے محروم رہے

September 29, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا میں 21 ستمبر سے چلائی گئی حالیہ پولیو مہم میں ایک لاکھ 42 ہزار 962 بچے پولیو قطروں سے محروم رہے جن میں 48 ہزار 544 بچے والدین یا خاندان کے انکار اور 94 ہزار 418 عدم دستیابی کی وجہ سے قطروں سے محروم رہے یہ تعداد مقررہ ہدف کا 2.19 فیصد ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق انکار اور عدم دستیابی کی بنیاد پر صوبائی دارالحکومت پشاور ٹاپ رہا،ایبٹ آباد میں 1129، باجوڑ میں 1745، بنوں میں 9654،بٹگرام میں 574، بونیر میں 1026، چاسدہ میں 4073، چترال میں 704، ڈیرہ اسماعیل خان میں 5895، دیر پایان میں 4998، دیربالا میں 1269، ہنگو میں 1987، ہری پور میں 1017، کرک میں 2891، خیبر میں 1443، کوہاٹ میں 3888، کوہستان پایان میں 38، کوہستان بالا میں 21، کولئی پالس میں 35، کرم میں 1339، لکی مروت میں 5647، مالاکنڈ میں 1591، مانسہرہ میں 2374، مردان میں 8672، مہمند میں 2536، نوشہرہ میں 4289، اورکزئی میں 678، پشاور میں 52835، شانگلہ میں 766، صوابی میں 6166، سوات میں 4928، ٹانک میں 4511، تورغر میں 108، شمالی وزیرستان میں 1855 اور جنوبی وزیرستان میں 2280 بچوں قطر نہیں ملے ۔15 اضلاع ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، دیر پایان، دیر بالا، ہری پور، کوہستان بالا، کوہستان پایان، کولئی پالس، کرم، مانسہرہ، اورکزئی، شانگلہ، سوات، اور تورغر سے انکار کے واقعات سامنے نہیں آئے تاہم وہاں عدم دستیابی کی وجہ سے بچے قطروں سے محروم رہے۔