بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

September 29, 2020

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل، بھتاخوری اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔