تمام کارٹونز کرداروں میں سب سے پہلے پوپائے کا مجسمہ تیار کیا گیا

September 30, 2020

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک)پوپائے دی سیلر مین اکثر نوجوانوں کے بچپن کے پسندیدہ کارٹونوں میں سے ایک تھا جس میں ایک ملاح نمکین پالک کھا کر انتہائی طاقتور ہوجایا کرتا تھا۔تمام کارٹونز کرداروں میں سے پوپائے کا سب سے پہلے مجسمہ تیار کیا گیا۔ یہ مجسمہ 60 فٹ لمبا تھا جسے 26 مارچ 1937 کو امریکی شہر ٹیکساس میں نصب کیا گیا۔یہ مجسمہ ایک پالک کی انڈسٹری کی جانب سے بنایا گیا تھا جس کا مقصد پوپائے کے خالق ای سی سیگر کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا کیونکہ اس کارٹون کی وجہ سے ہی انڈسٹری کی پالک کی فروخت میں 33فیصد اضافہ ہوا تھا۔