کچلاک:ٹی ٹی برآمد ہونے پر ایک شخص گرفتار

September 30, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او کچلاک نورالحسن گزشتہ روز دیگر عملے کے ہمراہ کلی کتیر میں گشت کر رہے تھے کہ ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشکوک مطیع اللہ سے ٹی ٹی برآمد ہونے پر گرفتارکر لیا ۔