چین کے قیام کو 71 سال مکمل

October 01, 2020


عوامی جمہوریہ چین کے قیام کو 71برس مکمل ہونے پربیجنگ میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے 71 ویں قومی دن پر بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پر خصوصی تقریب ہوئی۔

قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں تیانمن اسکوائر پر پرچم کشائی کی گئی۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے سلامی دی جبکہ تقریب میں شریک عوام نےقومی ترانہ پڑھا۔

ہانگ کانگ میں بھی قومی دن کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔

یاد رہے کہ تیانانمن یا گیٹ آف ہیوینلی پیس کے مقام پر ماؤ زے تنگ نے آج ہی کے روز 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی تھی۔