اس شرط پر فروخت کرنا کہ زائد رقم ایجنٹ کی ہوگی

October 02, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر میں ایک شخص سے زمین کے متعلق سودا کروں اور اسے رقم ادانہ کروں، بلکہ یو ں معاہدہ کروں کہ یہ اتنی رقم میں فروخت کر دوں گا اور آپ کو اتنی رقم اداکروں گا۔اس سے کم یا زیادہ جو کچھ ملے گا، وہ میرا فائدہ یا نقصان ہوگا تو کیا اس طرح کرنا درست ہے؟

جواب:۔ اگر اس طرح کسی کی کوئی چیز فروخت کی جائے کہ مالک کو تو مقررہ رقم ملے گی اور جو زیادہ پیسے ملیں گے ،وہ فروخت کرنے والے کے ہوں گے تو یہ صورت جائز نہیں۔