خطرناک انداز میں درخت کاٹنے کی ویڈیو وائرل

October 02, 2020

آپ نے درخت کاٹنے کی مختلف ویڈیوز تو دیکھی ہی ہوں گی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں جس طرح ایک شخص درخت کاٹ رہا ہے شاید ہی ایسا منظر کبھی دیکھا ہو۔

اس ویڈیو کلپ کی اہم بات یہ ہے کہ اس شخص نے درخت کو کاٹنے کا جو طریقہ اختیار کیا وہ حیرت انگیز ہے، بجائے اس کہ وہ زمین پر کھڑے ہوکر درخت کاٹے، وہ اس درخت کے بالکل سرے پر سوار ہوکر اسے کاٹ رہا ہے۔

یہ ویڈیو سابق امریکی باسکٹ بال پلیئر ریکس چیپمین نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اس میں نظر آرہا ہے کہ وہ درخت کی سب سے بلند شاخ پر سوار ہوکر ایک مشینی آری سے درخت کے اوپری حصے سے اسے کاٹ رہا ہے۔

اس شخص کے درخت پر سوار ہونے اور اس کارروائی کی وجہ سے درخت مکمل طور پر ایک جانب جھک گیا ہے، جب اس نے درخت اوپری حصے کو کاٹا تو دیکھنے والے یہ سمجھے کہ یہ گر پڑے گا۔

تاہم ایسا نہیں ہوا اور کچھ پتے اور شاخیں نیچے ضرور گرے لیکن وہ اوپر ہی موجود رہا۔ریکس چیپمین نے اس موقع پر یہ دیکھنے والوں سے یہ سوال بھی کیا ہے کہ کسی نے اس واقعی اتنا بلند پام کا درخت کٹتے دیکھا ہے؟

34 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا، اور اس پر 20 ہزار سے زیادہ ری ٹوئٹ اور سینکڑوں کمنٹس بھی آئے۔