سعد رفیق کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

October 03, 2020

نیب نےسابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کے خلاف اراضی لیزپر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ریجنل بورڈ کی منظوری کے بعد ڈی جی نیب نے سفارشات چیئرمین نیب کو بھیج دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نےقیمتی اراضی 33 سال کے لیے سستے داموں لیز پر دے دی اور ریلوے آفیسرز نے اراضی لیز پر دینے سے پہلے جانچ پڑتال نہیں کی۔


شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ 12پلاٹس مختلف اضلاع میں آئل کمپنیوں کو دئیے گئے، بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دےدیا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ سعد رفیق پرمن پسند افراد کو نوازنے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔