کارا باخ آزر بائیجان کا ہے، اسے واپس لےکر رہیں گے، صدر الہام الیوف

October 04, 2020

آزربائیجان کے صدر الہام الیوف نے کہا ہے کہ انکا ملک ماضی میں بارہا آرمینیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ بتائیں یورپی یونین اور یورپی سیکیورٹی تعاون تنظیم نے آرمینیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔

صدر الہام الیوف نے باکو میں ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگورنو کارا باخ آزربائیجان کا ہے، ہم اسے واپس لےکر رہیں گے، ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمارے علاقے آزاد کیے جائیں۔


صدر الہام نے کہا کہ آرمینیا اور کچھ یورپی رہنما اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ آرمینیا کویہ ماننا ہوگا کہ کاراباخ سےاس کاکوئی تعلق نہیں۔ آرمینیا کارا باخ سے نکلنے کا وقت طےکرے، اس کے بعد ہی ہم ملٹری ایکشن روکیں گے۔