اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی: وسیم اکرم

October 05, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر مایوس ہوگئے، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہفتے کے پہلے روز اہلیہ کو سی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر جاری 45 سیکنڈ پر مبنی پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز ساحلِ سمندر پر مزہ آئے گا لیکن شنیرا اکرم کو سی ویو لا کر بہت بڑی غلطی کرلی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا کیونکہ اس سب گندگی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ ہم سمندر میں گند پھینکتے ہیں تو ساحل پر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ شنیرا پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے، پاکستانی خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔

‏وسیم اکرم نے کہا کہ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے، اب نصیحتیں کریں اور بتائیں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں۔