پاک بحریہ اور جاپان کے درمیان مشترکہ بحری مشق

October 06, 2020

پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز ”اونامی“ نے شرکت کی۔

مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلٸے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔