شہزادہ چارلس کا صدر عارف علوی کو شکریہ کا خط

October 06, 2020

پرنس آف ویلز شہزاد چارلس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط ارسال کیا ہے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق شہزاد چارلس نے خط میں آموں کا تحفہ بھجوانے پر ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق برطانوی شہزادے نے خط میں کہا کہ صدر پاکستان کے بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی۔

شہزادہ چارلس نے خط میں پاکستانی آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آم بے حد لذیذ ہیں، میں اور اہلیہ اس شاندار تحفے کے معترف ہیں۔