آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسکردو، گلگت کا دورہ

October 06, 2020


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکردو اور گلگت کا دورہ کیا جہاں انھیں کنٹرول لائن پر تازہ ترین صورتحال اور ایل او سی پر تعینات ایف سی این اے کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بہترین تیاری اور مؤثر جواب کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دور افتادہ علاقے میں آئی ٹی کلسٹر کے قیام کے دور رس اثرات ہوں گی۔

اسکردو ائیر پورٹ آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔