متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرا خارجہ کی ہولو کاسٹ کی یادگار پر ملاقات

October 07, 2020

برلن(اے ایف پی) متحدہ عرب امارات اوراسرائیلی وزرا خارجہ کی ہولو کاسٹ کی یادگار پر ایک تاریخی ملاقات ہوئی ہے،منگل کو برلن میں ہولوکاسٹ کی یادگار پر ہونیوالی اس ملاقات کو اسرائیل امارات تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے،کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنزئی نے مصافحہ نہیں کیا بلکہ کہنی ملائی،اسرائیلی سفارتکار نے ٹوئٹر پر اماراتی وزیر خارجہ کے تحریر کردہ الفاظ شیئر کیے،انہوں نے ہولوکاسٹ کی یادگار پر ’’نیور اگین‘‘کے لفظ لکھے۔