جمائما بھی جو بائیڈن کی حامی؟

October 07, 2020

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ آئندہ ماہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور ان کے پیغامات سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک صدی کے دوران جتنے بھی وزیراعظم آئے سب کا پالتو جانور کتا تھا تاہم ٹرمپ نے اس تسلسل کو توڑا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جمائما نے لکھا کہ ’ویسے تو میں امریکی انتخابات میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہی تاہم یہ اشتہار یقینی طور پر یہاں برطانیہ میں جوبائیڈن کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل جمائما نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کورونا وائرس سے مدد مانگی تھی۔

سوشل میڈیا پر اپنی حکومت کے خلاف بےباک اظہار خیال کرنے والی جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کورونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔‘