تحریر سے نکاح

October 09, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر لڑکا اور لڑکی نکاح فارم پر دستخط کردیں، مگر زبان سے کچھ نہ کہیں یا لڑکا لکھ کر لڑکی کو نکاح کی پیشکش کردے اور لڑکی اسی وقت لکھ کر قبول کرلے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟

جواب:۔دونوں صورتوں میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ لڑکا اور لڑکی ایک ہی مجلس میں ہوں تو تحریر سے نکاح نہیں ہوتا۔