امریکا کی ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں

October 08, 2020

امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات جاری ہیں اور اب واشنگٹن، ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

واشنگٹن پوسٹ نے بھی ایران کیخلاف امریکا کی نئی پابندیوں سے متعلق خبر دی تھی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر دباؤ بڑھادیا ہے۔