ہاتھی بھی سلائیڈنگ کے مزے لینے لگے

October 09, 2020

تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کی پہاڑی سے سلائیڈ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گذشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے ایک جنگل میں ہاتھیوں کا ایک غول گزرر ہا تھا کہ ان کے ساتھ موجود ایک ننھا ہاتھی بھی شرارتیں کرنے لگا۔

جی ہاں ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کے قافلے میں شامل ایک ننھا ہاتھی بار بار پہاڑی پر پھسلنے کی کوشش کر رہا ہے اور گزرتے ہوئے جنگل میں بنی پہاڑی سے سلائیڈنگ کے مزے لے رہا ہے۔

ننھے ہاتھی کی اس حرکت کو دیکھ کر احساس ہورہا ہے کہ ہاتھی نے سوچا ہوگا کہ سب تو چہل قدمی کرتے ہوئے جارہے ہیں تو کیوں نہ میں پھسل کر جلدی سے ان بڑے ہاتھیوں سے آگے نکل جاؤں۔


جانوروں کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے اس جنگل میں ہاتھیوں کی اچھی خاصی تعداد رہتی ہے اور ان کا حکومت اور مقامی لوگوں کی طرف سے بڑا خیال رکھا جاتا ہے، جبکہ تھائی لینڈ میں تقریباً 2 ہزار کے قریب ہاتھی موجود ہیں۔