دورۂ پاکستان کیلئے زمبابوے کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان

October 10, 2020

زمبابوین کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کی قیادت چیموچی بھابھا قیادت کریں گے، زمبابوین ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے زمبابوین حکام نے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

فراز اکرام کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسکواڈ کی قیادت چیمو چی بھابھا کریں گے۔

ٹیم میں سکندر رضا، ریان برل، بران چاری، دیندائی چاٹارا، ایلٹن چگمبورا، تیندائی چیسورو، کریگ ارون، کامون ہوکاموے، ویسلے میڈہیور، ویلنگٹن مساکیڈزا، کارل ممبا، رچمنڈ متمبامی، بلیسنگ مازارابانی، رچرڈ ناراوا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ تیریپانو اور شون ولیمز شامل ہیں۔