کورونا وائرس: 2 کروڑ 81 لاکھ مریض شفایاب

October 11, 2020

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 258 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 77 ہزار 720 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 82 لاکھ 66 ہزار 344 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 68 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 194 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 282 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 45 ہزار 505 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 36 ہزار 381 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 720 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 89 ہزار 842 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 8 ہزار 371 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 53 ہزار 806 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 50 ہزار 236 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 91 ہزار 840 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 22 ہزار 454 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 84 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 660 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 2 ہزار 747 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 929 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 90 ہزار 367 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 23 ہزار 581 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 83 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 223 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 46 ہزار 88 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 14 ہزار 328 ہو گئے۔


فہرست میں 10 ویں نمبر پر فرانس پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 637 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 7 لاکھ 18 ہزار 873 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 18 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 944 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 557 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 932 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 904 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 483 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 458 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔