پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ

October 12, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سگریٹ نوشی کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سرکاری اندازے کے مطابق پاکستان میں 20 ملین سے زائد نابالغ بچے سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ5 سے 15 سال کے 12 سو سے زائد بچے روزانہ سگریٹ پیتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین کے نفاذ کی کمی جنوبی ایشیائی ملک میں سگریٹ پینے والے بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بنیادی وجہ ہے۔ اگرچہ ملک میں ایسے بہت سے قوانین موجود ہیں جو بچوں کو سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان قوانین کو بمشکل ہی نافذ کیا جاتا ہے۔