امریکا کے پال ملگروم اور رابرٹ ولسن معاشیات کے نوبیل انعام کے حقدار قرار

October 12, 2020

سال2020 کا نوبیل انعام برائے معاشیات دو امریکی ماہرِ معاشیات پال آر ملگروم اور رابرٹ بی ولسن کے نام رہا۔

ان دونوں شخصیات کو نیلامی کے نظریہ میں بہتری اور نیلامی کے نئے فارمیٹس کی تخلیق جس میں دنیا بھر کے فروخت کنندہ، خریدار اور ٹیکس دینے والوں کے لیے مزید فوائد شامل ہیں، نیا طریقہ کار تیار کرنے پر اس سال کے نوبیل انعام برائے معاشیات کا حقدار قرار دیا گیا۔

پال آر ملگروم اور رابرٹ بی ولسن، اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا سے وابستہ ہیں۔ ان دونوں کی تحقیق میں ایسی اشیاء اور خدمات جنھیں روایتی انداز میں نیلام کرنا مشکل ہوتا ہے، مثلاً ریڈیو فریکوینسیسز، ایئرپورٹ لینڈنگ سلوٹ اور فشنگ کوٹہ کی نیلامی کا نیا ڈیزائن شامل ہے انھوں نے تخلیق کیا۔

نوبیل کمیٹی کے چیئرمین پیٹر فیڈرکسن نے کہا کہ انکی تحقیق کے نتیجے میں دنیا بھر میں اس قسم کی نیلامی کا قابل عمل طریقہ کار سامنے آیا جس سے معاشرے کو بہت فائدہ پہنچا۔

پال آر ملگروم جن کی عمر 72 برس ہے اور 83 سالہ رابرٹ بی ولسن نے ایک جیسی ویلیو کی اشیا کی نیلامی کی تھیوری تیار کی، جو کہ اس سے قبل غیرواضح تھی۔ تاہم انھوں نے اسے بلآخر کامیابی سے تخلیق کردیا۔