حرا مانی کی 10 میں سے کتنی تصویریں اچھی آتی ہیں؟

October 13, 2020

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی تصویروں سے متعلق ایک مسئلہ شیئر کیا ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’محبت نہ کریو‘ کی اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حرامانی نے گزشتہ ہفتے اپنی استعمال میں موجود ’پنک بوتل‘ سے متعلق مداحوں کو بتایا تھا کہ اس پنک بوتل کے پیچھے ایک پوری کہانی چُھپی ہے جسے وہ ایک دن ضرور اپنے مداحوں کو سنائیں گی، حرا مانی نے پنک بوتل سے متعلق کہانی تو تاحال نہیں سنائی ہے مگر اپنی تصویروں سے متعلق ایک مسئلہ ضرور بیان کیا ہے جو کہ تقریباً ہر لڑکی کا مسئلہ ہے۔

حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میںوہ ڈھیلے ڈھالے سفید رنگ کے کُرتے میں بال کھولے نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

حرا مانی نے مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ انہوں نے 10 تصاویر لی تھیں جس میں سے بس یہی دو اچھی آئی ہیں ۔‘

حرا مانی کے مداحوں کی جانب سے دونوں تصاویر پر خوب لائیکس اور کمنٹس آ رہے ہیں جن میں انسٹا گرام صارفین کا حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ایسا ہو ہی نہیں سکتا ہے کہ حرا مانی کی 10 تصویروں میں سے صرف دو اچھی آئیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے مذاق میں کہا گیا کہ ’یہ دو تصاویر بھی اچھی نہیں ہیں۔‘