• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سُپر اسٹار حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ بہت جَلد مداحوں کو ایک کہانی سنانے والی ہیں  ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی میں آنے والے دنوں میں اپنے ہاتھ میں تھامے ہوئے ’گلابی بوتل ‘ سے متعلق ایک کہانی سنانے کا بتایا ہے۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے وہ کسی جِم سے باہر آ رہی ہیں، سفید ٹی شرٹ،  سیاہ ٹراؤزر اور جوگرز پہنے ہوئے حرامانی نے ہاتھ میں گلابی رنگ کی بوتل پکڑی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

Is Gulabi bottle ki kahani kabhi zaroor sunaongi

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


حرا مانی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ اس گلابی بوتل کی کیا کہانی ہو سکتی ہے۔

ایک انسٹا صارف نے مذاق میں کمنٹ کرتے ہوئے حرا کی بوتل سے متعلق لکھا ہے ’ یہ ایک چوری کی ہوئی بوتل ہے،‘ جبکہ ایک انسٹا صارف کا کہنا ہے کہ ’وہ کہانی سننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔‘

حرا مانی کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس گلابی بوتل کی کہانی سننا چاہتے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اُنہیں حرا کی گلابی بوتل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

View this post on Instagram

You are my hope

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


دوسری جانب حرا مانی کی جانب سے ایک اور تصویر شیئر کی گئی جس میں اُن کے شوہر پاکستانی اداکار مانی یوگا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حرا نے اپنی اس پوسٹ میں مانی کے ساتھ پیار کا اظہار کیا ہے، مانی کو مخاطب کرتے ہوئے حرا نے لکھا ہے کہ ’ آپ میری امید ہیں،‘ اور ساتھ میں نظر بد سے دور رہنے کے لیے ’نظر‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ 

تازہ ترین