16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

October 14, 2020

حکومت کی جانب سے 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔

پیٹرول پر فی لیٹر 27 روپے 32 پیسے ، ڈیزل پر فی لیٹر 30 روپے اور مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11 روپے 43 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔

اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاور ت سے کرے گی۔