1000 خطرناک سانپوں کو بچانے والا بھارتی شہری

October 14, 2020

بھارت میں ایک شخص نے سانپوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھانے کا فیصلہ کیا اور ان کی مدد کر کے ہر مہینے کوبرا سمیت بڑی تعداد میں خطرناک سانپوں کی جان بچائی جو ایک سال میں ایک ہزار سے زائد بنی۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں لوگ بڑی تعداد میں سانپ کا شکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تو میں نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ آپ انہیں نہیں ماریں، میں ان کی حفاظت کروں گا۔

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے رہائشی مختار علی نے پچھلے ایک سال میں 1000 سانپوں کو لوگوں کے شکار سے محفوظ بنایا اور ان کی حفاظت کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی دی۔

مختار علی کا کہنا ہے کہ میں مزدوری کرتا ہوں مگر جب فرصت کے لمحات میسر آتے ہیں تو میں سانپوں کی حفاظت میں لگ جاتا ہوں۔

بھارتی شہری نے کہا کہ وہ سانپوں کی مدد کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے یہ کام کرتے ہیں اور ہر مہینے تقریباً سو سانپوں کو لوگوں سے بچا پاتے ہیں، جبکہ پچھلے ایک سال میں تقریباً ایک ہزار سانپوں کی حفاظت کو ممکن بنایا ہے۔