• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بس بندر اپنے ساتھی کو اژدھے سے نہ بچاسکے


اژدھا بہت ہی خطرناک جانور ہے اور اپنے شکار کو پھانسنے کے بعد اسے بڑی بے رحمی سے مار کر ہی دم لیتا ہے۔

جنگل میں اس وقت افسوس ناک صورت حال پیدا ہوگئی جب بندروں کا ایک غول اپنے ساتھی کو اژدھے کے ہاتھوں مرنے سے نہ بچا سکا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس درد ناک منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اژدھے نے بندر کو اپنے جسم سے جکڑ رکھا ہے اور بندروں کا غول اسے بچانے کی ناکام کوشش کرتا نظر آرہا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ اژدھے نے اچانک ہی ایک بندر کو پکڑ لیا اور اس کا گلا گھونٹنے لگا، یہ دیکھتے ہی بندروں کا پورا غول اپنے ساتھی مدد کو امڈ آیا اور اپنے ساتھی کو بچانے کے لیے اژدھے پر حملہ کردیا، مگر اژدھا بھی بہت ہی ضدی تھا، اس نے کسی بھی چیز کی پروا نہیں کی اور اپنے شکار کو مارکر ہی دم لیا، جبکہ اس بندر کے ساتھی بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے اور بلآخر ناکام ہوکر واپسی کی راہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین