پی ٹی سی ایل، نو ماہ کی آمدن 96 ارب روپے

October 15, 2020

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس نے 30ستمبر 2020کو ختم ہونے والے عرصہ 9ماہ پر مشتمل مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نو ماہ کی آمدنی 96 ارب روپے رہی،کورونا وائرس اور یوفون سے متعلق بعض ریگولیٹری اقدامات سے گروپ کی آمدنی 2019 کی نسبت 4.2فیصد سے زیادہ رہی، یو بینک جوپی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہےنےگزشتہ سال کی نسبت موجودہ آمدنی میں دگنا اضافہ کیا ، صرف پی ٹی سی ایل کی عرصہ نوماہ کیلئے 0.7فیصد کی آمدنی گزشتہ سال سے کم رہی۔گروپ کی 2020کی تیسری سہ ماہی میںآمدنی گذشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 3.4فیصد زیادہ رہی ہے۔