بھارتی پولیس کو بلند عمارت پر کرتب دکھانے والے کی تلاش

October 15, 2020

بھارتی پولیس نے ممبئی میں بلند عمارت کے کونے پر کرتب دکھانے والے شخص اور اس کی وڈیو بنانے والے 2 ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں نوجوان کے بلند عمارت کے بالکل کونے پر بیٹھنے اور ہاتھ کے بل کھڑے ہونے کے مناظر ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے اس کے اور وڈیو بنانے والے2 ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وڈیو عمارت کے 22ویں فلور پر بنائی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلڈنگ اور تینوں افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں خطرناک طریقوں سے سیلفی اور وڈیوز بناتے ہوئے سیکڑوں افراد حادثات کی نظر ہو کر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔