امریکی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے دو اسٹاف ممبرز کورونا میں مبتلا

October 15, 2020

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے دو اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جبکہ گزشتہ روز کملا ہیرس کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی آیا ہے۔

کملا ہیرس کی کیمپیئن منیجر کے مطابق کملا ہیرس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور ایک اور اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کملا ہیرس کا دونوں اسٹاف ممبر سے قریبی رابطہ نہیں ہوا تھا، اس لیے اُنہیں تنہائی میں جانے کی ضرورت نہیں۔

تاہم کملا ہیرس صدارتی مہم کے لیے 19 اکتوبر تک سفر نہیں کریں گی اور اپنی مہم آن لائن چلائیں گی۔