میرے گھر کے تینوں اطراف کنٹینرز لگادیے گئے ہیں، خرم دستگیر

October 16, 2020


مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے تینوں اطراف کنٹینرز لگادیے گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ میں خاردارتاریں لگا کر جناح اسٹیڈیم تک عوام کی رسائی کو روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے عوام کے سیلاب کو روک سکتے ہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 31 جگہوں پر کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ کنٹینرز نہ اُٹھائے گئے تو قائدین کے ساتھ آنے والے کارکن کنٹینرز کو اُٹھا کر دور پھینک دیں گے۔