بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا باپ گرفتار

October 17, 2020


صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے شہرسلطان میں باپ نے بیٹی سے زیادتی کی، متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔