حکومت نےکے ایم سی کے دوپارکوں کو گود لے لیا ہے، مرتضیٰ وہاب

October 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کے ایم سی کے زیر اہتمام چلنے والے دوپارکوں کو گود لے لیا ہے، دونوں پارکوں کا انتظام صوبائی محکمہ ماحولیات اور ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ سنبھالے گا، گود لئے گئے پہلے پارک نیو کلفٹن پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ماحولیات نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ماحول بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر بھی یقین رکھتی ہے۔