آئر لینڈ میں برطانیہ اور ناردرن آئرلینڈ کے ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی کا فیصلہ

October 19, 2020

ڈبلن( معراج عابد) رواں سال کے اختتام پر آئرلینڈ میں برطانیہ اور ناردرن آئرلینڈ کے جاری ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی عائد کی جارہی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد ان لائسنس پر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی، برطانوی حکومت کےیورپی یونین کے انخلاکےفیصلہ کے بعد سے جہاں بہت سے معاملات پر اب تک گفت و شنید ہورہی ہے۔ وہیں ایک بہت اہم مسئلہ پر فیصلہ ہوچکا ہے جس کی رو سے 31 دسمبر 2020 کے بعد وہ شہری جن کے پاس یو کے یا ناردرن آئرلینڈ کا ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ اب مزید اس پر گاڑی نہیں چلاسکتے۔روڈ سیفٹی اتھارٹی آر ایس اے ، نیشنل ڈرائیونگ سروس این ڈی ایل ایس ،آئرش گارڈز نے شہریوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنا لائسنس آئرش لائسنس کےساتھ تبدیل کرلیں تاکہ انہیں سال کے آغاز میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ این ڈی ایل ایس اورآر ایس اے کےمطابق گزشتہ سال 50000 شہریوں نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کروا رہے ہیں ، البتہ یوکے اور ناردرن آئرلینڈ کے جو شہری صرف سیر کے غرض سے یہاں آئیں گے، ان پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی وہ اپنے قیام کے دوران اپنا لائسنس استعمال کرسکتے ہیں، لائسنس تبدیلی کا یہ پراسس زیادہ مشکل نہیں ہے ، آپ صرف متعلقہ فارم مکمل کریں، فیس اداکریں اور یو کے یا نادرن آئرلینڈکا لائسنس لگا کر اپنے قریبی این ڈی ایل ایس کے آفس میں جمع کروادیں، این ڈی ایل ایس افسران نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو درخواست دے دیں، کیونکہ کویڈ 19 اور آخری وقت میں بہت ساری درخواستیں آنے سے ان کو ڈیل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔