بلال نے حلیمہ سلطان کو کونسا میوزک سنایا؟

October 19, 2020

مشہور زمانہ میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے رکن، میوزک آرٹسٹ اور گلوکار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’اپنی‘ حلیمہ سلطان (طوطی) کو تُرکش میوزک سنا رہے ہیں۔

بلال مقصود نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے فن کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، بلال مقصود نے اپنی پالتو طوطی کا نام ’حلیمہ سلطان‘ رکھا ہوا ہے اور وہ اپنی اس پالتو طوطی کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر بھی کرتے رہتے ہیں۔


بلال مقصود نے حال ہی میں فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکش موسیقی کا آلہ’ بالامہ ‘ پر تُرکش میوزک کی خوبصورت دھنوں کو چھیڑ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال مقصود کی ’حلیمہ سلطان‘ بھی اُن کے بالامہ کے اوپر بیٹھی ہوئی ہے اور موسیقی سے خوب محظوظ ہو رہی ہے۔


بلال مقصود نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’وہ اپنی حلیمہ سلطان کو اُس کی پسند کی موسیقی سنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

بلال مقصود نے اپنے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں جن میں انہوں نے ترکش میوزک کا ذکر کیا ہے۔

بلال مقصود کی بالامہ بجاتے ہوئے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور اُن کے مداحوں کو خوب بھا رہی ہے، مداحوں کی جانب سے ابھی تک بلال مقصود کی ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔