پانچ جواری گرفتار،11 ہزار روپے برآمد

October 20, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر پولیس تھانہ ممتاز آباد کی قمار بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کارروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان محمد سمیع اللہ، عمیر اشرف، محمد ارباز، عبد الحمید اور محمد فرحان کو جواء کھیلتے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے 11 ہزار روپے سے زائد وٹک رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے کارروائی میں ایس ایچ او ممتاز آباد سب انسپکٹر شعبان خالد اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔