روز ویلٹ ہوٹل کی جگہ 100 منزلہ عمارت بنانے کا ارادہ ہے، سی ای او پی آئی اے

October 20, 2020

قومی ایئر لائن کے سی ای او کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو گراکر 100 منزلہ عمارت بنانے کا ارادہ ہے۔

پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روز ویلٹ سے متعلق نجکاری کمیشن کو فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا، روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت مخدوش ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے ذمہ 105 ملین ڈالر واجب الادا تھے، حکومت نے قرض اور دیگر اخراجات کے لیے 145 ملین ڈالر ادا کردیے۔

سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ قرض کی عدم ادائیگی سے روز ویلٹ ہوٹل کو دیوالیہ قرار دیکر قبضے میں لینے کا خدشہ تھا۔