آپ آف لائن ہیں
بدھ3؍ربیع الاوّل 1442ھ21؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روز ویلٹ ہوٹل سمیت 19 ادارے نجکاری فہرست میں شامل


نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل اور پاکستان اسٹیل ملز سمیت 19 ادارے نجکاری کی فہرست میں شامل ہوگئے، رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی۔

سینیٹ میں پیش کی گئی نجکاری فہرست میں بلوکی پاورپلانٹ، حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گدو پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی نجکاری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

سینیٹ میں نجکاری کی فہرست پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔

سینیٹر مشتاق نےکہا کہ حکومت کہتی تھی کہ روز ویلٹ ہوٹل نجکاری کی فہرست میں شامل نہیں، اب اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری فہرست میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید