شنیرا اکرم ترکی کی محبت میں گرفتار

October 22, 2020

معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی اور سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی شنیرا اکرم آج کل پاکستان کے دوست ملک ترکی کی محبت میں گرفتار نظر آرہی ہیں۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹٹوئٹر پر پیغٓم جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’جی ہاں! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔‘

شنیرا نے لکھا کہ ’یقینی طور پر ترکی یہاں زمین پر ٹھنڈے ممالک میں سے ایک ہے۔‘

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ میں VisitTurkey بھی استعمال کیا جسے دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ترکی میں موجود ہیں۔

شنیرا نے ایک گھنٹہ قبل ہی ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے اُن کے دورۂ ترکی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ترکی کی روایتی ’بریڈ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گُڈ مارننگ ترکی۔‘

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں وہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئےوسیم اکرم نے لکھاکہ’ استنبول کی جانب سے پہلی بار ہیلو کہہ رہا ہوں۔‘