• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح شنیرا اکرم کی آنکھوں میں ڈوب گئے

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کی نئی تصویر دیکھنے کے بعد مداح اُن کی آنکھوں میں ڈوب گئے۔

سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویر پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

Equilibrium ️

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on


شنیرا کی ہرنی جیسی بڑی آنکھیں اُن کی تصویر کو مزید خوبصورت اور حسین بنا رہی ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی تصویر کو ایک مختصر کیپشن دیتے ہوئے لکھا ’توازن۔‘

شنیرا کی نئی تصویر دیکھ کر مداح اُن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور کمنٹ سیکشن میں شنیرا کے لیے بے شمار تعریفی پیغامات جاری کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ شنیرا کی آنکھوں کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے شنیرا جیسی اہلیہ کا ساتھ ملنے پر وسیم اکرم کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔

صارفین نے شنیرا کی نئی تصویر کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوبصورت بھابھی کا مقابلہ کسی سے نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا نے انسٹاگرام پر والدین کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا۔

اُنہوں نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو بچے والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔


انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا تھا کہ جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کے لیے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔

تازہ ترین