• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیلئے غذائی تعلیم بہت ضروری ہے، شنیرا اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کی جانب سے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام سامنے آیا ہے۔

سماجی کاموں اور ٹوئٹر پر ہر وقت فعال رہنے والی شنیرا اکرم نے ایک بار پھر ٹوئٹر پر والدین کے لیے اُن کے بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شنیرا نے والدین کے جذبات بیان کردیے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔‘

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: ہمیں کورونا کے اعداد وشمار نہیں حقیقت دکھائیں

وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس معلوماتی پیغام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین شنیرا کے ٹوئٹ پر مثبت ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اکثر شنیرا اکرم مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بچوں کی صحت کے حوالے سے آگاہی پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین